آج اور کل پاکستان میں کہاں کہاں بارش کاامکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

 آج اور کل پاکستان میں کہاں کہاں بارش کاامکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
 آج اور کل پاکستان میں کہاں کہاں بارش کاامکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک طرف ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون ہے تو دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران اسلام آباد ، خطئہ پوٹھوار، دیر، کوہستان،شانگلہ، بونیر،سوات،چترال،مالاکنڈ اور کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ ، ژوب، پشین، ہرانی، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، پنجگور، زیارت، قلات، مستونگ، موسیٰ خیل اور بارکھان جبکہ جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازیخان، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، لودھراں، لیہ ، مظفرگڑھ اور وہاڑی میں بارش کاامکان ہے۔

اسی طرح بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ ، لاہور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ گجرات، حافظ آباد اور نارووال میں گرج چمک اور طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے. گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاوہ سکھر، شہید بے نظیرآباد اور جیکب آباد میں بھی بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو جزوی نقصان کابھی خدشہ ہے۔

مزید :

ماحولیات -