قرنطینہ سینٹر میں تبلیغی جماعت میں موجود چینی شہری بے ہوش لیکن دراصل اسے کیا ہوا تھا؟ خبرآگئی
ملتان(آئی این پی ) ملتان ابدالی مسجد میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں تبلیغی جماعت میں موجود چینی شہری بے ہوش ہوگیاہے،جسے نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی شہری علی محمد تبلیغی جماعت کے ساتھ ملتان پہنچا تھا، بے ہوش ہونے پر اسے فوری طور ریسکیو 1122 کی مدد سے فول پروف سیکیورٹی میں نشترہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چینی شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے، آٹھ گھنٹے سے کھانا نہ کھانے اور مسلسل سفر کے باعث اس کی حالت خراب ہوئی ہے۔