وفاقی حکومت گھوڑوں کے اصطبل اور پریڈ گراونڈ سمیت 6منصوبوں پر کتنے ارب خرچ کرنے جارہی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے ایک سوتینتیس اعشاریہ پانچ ارب روپے کے چھ منصوبوں کو منظوری دے دی ہے جن میں اصطبل، پریڈ گراونڈ، پولیس اسٹیشنز اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔
انگریزی اخبار ڈان نیوز کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین برائے ترقی و منصوبہ بندی کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں چارسوچھیاسٹھ اعشاریہ چھبیس ملین کے دومنصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ چار میگا منصوبے توثیق کےلیے ایکنک میں بھیج دیئے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران نئے اقتصادی قوانین کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے اپنے آپ کو دس ارب روپے تک کے فنڈز کے اجرا کا اختیار استعمال کیا جبکہ اس سے زیادہ رقوم والے منصوبوں کیلئے نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کو تجاویز دی گئیں۔ نئے قوانین کے مطابق اگر سی ڈی ڈبلیو پی تکنیکی وجوہات پر کسی بھی منصوبے کو کلیئر کرے گی تو ایگزیکٹو کمیٹی اس کی منظوری دے دے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے چارسو چھیاسٹھ ملین روپے کے جن منصوبوں کی منظوری دی ہے ان کا تعلق فزیکل پلاننگ اور ہاوسنگ سے ہے۔ ان منصوبوں میں ڈپلومیٹک انکلیو میں ایڈمن بلاک کی تعمیر، میگزین کوارٹر گارڈ، بیرکس، ایم ٹی شیڈ، گھوڑوں کااصطبل اور پریڈ گراونڈ شامل ہے جن پردوسو اسی ملین لاگت آئے گی۔ جبکہ ایک سوپچاسی اعشاریہ اکیالیس ملین کی لاگت سے بی کیٹیگری کے چار پولیس اسٹیشن بھی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر قائم کیے جائیں گے۔
ایکنک کو توثیق کردہ منصوبوں میں سے دو کو ورلڈ بنک اور سی پیک کے تحت چار سو اکہتر ملین روپے کے فنڈزفراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
روٹری کلب کے صدرسہیل اعوان نے ان فنڈز کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کورونا سے لڑنے کے لئے 280 ملین روپے میں اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پریڈ گراؤنڈ، گھوڑوں کا اصطبل، ایڈمن بلاک، بیرکس، کواٹرگارڈ اور گاڑیوں کے شیڈ بنانے کی منظوری۔ کیا عام پاکستانیوں کی جانیں اب گھوڑوں کے اصطبل اور پریڈ گراؤنڈ سے بھی سستی ہیں؟"
کورونا سے لڑنے کے لئے 280 ملین روپے میں اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پریڈ گراؤنڈ، گھوڑوں کا اصطبل، ایڈمن بلاک، بیرکس، کواٹرگارڈ اور گاڑیوں کے شیڈ بنانے کی منظوری۔
— ???????????????????????? ???????????????? (Stay Home - Save Humanity) (@suhailawan) March 31, 2020
کیا عام پاکستانیوں کی جانیں اب گھوڑوں کے اصطبل اور پریڈ گراؤنڈ سے بھی سستی ہیں؟https://t.co/owhfES5ByD
روزنامہ جنگ کے مطابق "سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 133ارب46 کروڑ64لاکھ روپے کے چھ منصوبوں کی منظوری دے دی اورچار میگا منصوبے توثیق کےلیے ایکنک میں بھیج دیئے گئے ہیں۔ دوران اجلاس صحت کے شعبے میں پنجاب میں انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری کےلیے 52ارب28کروڑروپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی اس منصوبے کے تحت پنجاب کے 11 اضلاع میں غریب اور مالی طور پر کمزور گھرانوں میں معیاری صحت ، تعلیم کی سہولیات کے علاوہ اور معاشرتی تحفظ کی سہولیات تک رسائی کو ممکن بنایا جائے گا۔ فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ سے متعلق دو پوزیشن پیپرز پیش کیے گئے"۔