کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ کر بھی بھارت کو ہوش نہ آیا، ایشیاءکپ کے عدم انعقاد سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی امیدیں لگا لیں مگر اس کی جگہ کون سا ٹورنامنٹ کرانا چاہتا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آ جائے

کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ کر بھی بھارت کو ہوش نہ آیا، ایشیاءکپ کے عدم انعقاد ...
کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ کر بھی بھارت کو ہوش نہ آیا، ایشیاءکپ کے عدم انعقاد سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی امیدیں لگا لیں مگر اس کی جگہ کون سا ٹورنامنٹ کرانا چاہتا ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہر کوئی اس کیخلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہیں لیکن بھارت ان حالات میں بھی پاکستان کو مالی نقصان پہنچنے کی امید لگائے بیٹھا ہے جس کی خواہش ہے کہ ایشیاءکپ التواءکا شکار ہو جائے اور اس کی جگہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) منعقد کر لی جائے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ حکام ستمبر میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاءکپ کے التواءاور اگست، ستمبر میں آئی پی ایل کروانے کی آس لگائے بیٹھے ہیں جبکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے یہ معاملہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 اپریل تک ملتوی کی جانے والی لیگ کے فی الحال بھی انعقاد کا امکان نہیں جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر ایشیاءکپ کے عدم انعقاد کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک اے سی سی کی کوئی میٹنگ طے نہیں پائی اور نہ ہی ایشیاءکپ کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے، البتہ موجودہ صورتحال میں کرکٹ آخر میں عوام کی صحت و سلامتی پہلے ہے۔

مزید :

کھیل -