لاہور قلندرز ایک مرتبہ پھر سب پر بازی لے گئی، ڈومیسٹک کرکٹ میں بیروزگار ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے کیا کر رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی فواد رانا کو دل کھول کر داد دیں گے

لاہور قلندرز ایک مرتبہ پھر سب پر بازی لے گئی، ڈومیسٹک کرکٹ میں بیروزگار ہونے ...
لاہور قلندرز ایک مرتبہ پھر سب پر بازی لے گئی، ڈومیسٹک کرکٹ میں بیروزگار ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے کیا کر رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی فواد رانا کو دل کھول کر داد دیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے کورونا وائرس کی وباءکے دوران بھی سب پر بازی لے گئی ہے جس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں بے روزگار ہونے والے کرکٹرز کی مدد کیلئے پروگرام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی وجہ سے 2 ہزار کے قریب خاندانوں کا روزگار متاثر ہوا ہے جن کی مدد کیلئے ہم نے پروگرام شروع کرتے ہوئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کرکٹرز سے شروع کر رہے ہیں اور مستقبل میں دیگر کھیلوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مسائل کا شکار لوگوں کی مدد کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانا ضروری ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -