”پی ایس ایل میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی زبردست رہی“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنا ’فیصلہ‘ سنا دیا

”پی ایس ایل میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی زبردست رہی“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ...
”پی ایس ایل میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی زبردست رہی“ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنا ’فیصلہ‘ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں پشاور زلمی کے حیدر علی اور لاہور قلندرز کے دلبر حسین کی کارکردگی کو مثالی قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ حیدر علی نے اس سے پہلے ڈومیسٹک اور جونیئر سطح پر ریڈ بال کرکٹ کھیل کر اپنی پہچان بنائی اور انڈر 19 ٹیم کی طرف سے بھی اس کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، اب پی ایس ایل کے ٹی 20میچز میں اس نے سب کو متاثر کیا ہے۔ وہ ایک ایسا بلے باز ہے جو ہر باﺅلر کے خلاف بہترین سٹروکس کھیلنے کی اہلیت رکھتاہے، اس نے اپنی صلاحیتوں کو پی ایس ایل میچز میں بہت اچھے طریقے سے منوایا ہے۔
مصباح الحق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز اعظم خان کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ بہترین ٹیمپرامنٹ کا حامل نوجوان لگا جس نے دلیری کیساتھ چند اننگز کھیلیں مگر اسے اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہو گا اور اپنے وزن کو مزید کم کرنا چاہئے، باﺅلنگ میں لاہور قلندرز کے دلبر حسین بہت اچھے لگے ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -