بھارت سے آنے والے کتنے پاکستانی شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ؟

بھارت سے آنے والے کتنے پاکستانی شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ؟
بھارت سے آنے والے کتنے پاکستانی شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانی شہریوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں اب سروسزہسپتال لاہور کی آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے کورونا کا شکار ہونے والوں میں یاسر مختار اور محمد خالد شامل ہیں۔ بھارت سے آنے والے چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جبکہ پانچویں شہری نگہت مختار جو جگرکے عارضہ میں مبتلا ہے، ان کا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے، وہ جگر کی پیوند کاری کے لیے بھارت گئے تھے، ان کے ساتھ ان کا بھائی یاسر مختار اور ایک ڈونر محمدخالد بھی انڈیا گئے تھے تاہم بھارتی ڈاکٹروں نے مرض کی شدت اور مریض کی زیادہ عمر کے باعث علاج سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ لوگ اتوارکے روز واہگہ بارڈرکے راستے واپس آگئے تھے اور انہیں لاہورکے شیخ زید ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -