کورونا وائرس،لیسکو نے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا

کورونا وائرس،لیسکو نے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا
 کورونا وائرس،لیسکو نے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکو نے کورونا وائرس کی وجہ سے شہر میں لاک ڈاؤن تک نادہندہ گھریلو صارفین کے کنکشن منقطع کرنے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے لیسکو نے گھریلو صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، لاک ڈاؤن تک بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دو سے تین ماہ تک بل جمع نہ کروانے اور اقساط میں جمع کروانے والوں کے کنکشن بھی منقطع نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیسکو نے صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے کیونکہ مزدور، دیہاڑی دار طبقہ اور تنخواہ دار افراد کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، ملکی حالات معمول پر آنے پر لیسکو کی جانب سے ریکوری مہم شروع کر کے بل وصول کئے جائیں گے ۔چیف فنانشل آفیسر لیسکو نے آپریشن ونگ کے افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں لاک ڈاؤن تک کسی بھی صارف کی بجلی منقطع نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -