کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ نے بھی شاندار اعلان کردیا

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ نے بھی شاندار اعلان کردیا
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ نے بھی شاندار اعلان کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے، جب کہ وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل،کموڈور سطح کے افسران 3 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے باقی تمام افسران 2 ،2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔دوسری جانب پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا۔

مزید :

قومی -