سکولوں میں دو ماہ کی چھٹیاں،حکومت نے فیسوں کے حوالے سے ایسی تجویز دے دی کہ والدین بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے پیش نظر سکولوں میں دو ماہ کی چھٹیاں،حکومت نے اپریل اور مئی کی فیس میں والدین کو 20 فیصد رعائیت دینے کی تجویز دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں فیسوں کی کمی کی تجویز پر وزیر اعلی پنجاب سے منظوری کرا لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے چھٹیوں کے دوران نجی سکولوں کو فیسوں میں 20 فیصد رعائیت کی تجویز دے دی ہے۔ راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں سے 20 فیصد فیسوں میں کمی کی درخواست کی ہے جس کا حتمی فیصلہ 48 گھنٹوں میں وزیر اعلی پنجاب کی منظوری سے کر لیا جائے گا۔نجی سکول مالکان کا کہنا ہے کہ فیسوں میں کمی کا فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا جائے گا، مستحق طلبا کو سو فیصد تک رعایت دینے کے لیے تیار ہیں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ نجی سکول کسی ٹیچر کو نہیں نکالیں گے اور وہ اساتذہ کو چھٹیو ں کے دوران پوری تنخواہیں دینے کے پابند ہونگے۔