سندھ حکومت ایک بار پھر بازی لے گئی ،بڑے ڈاکٹر کو کورونا وائرس کا علاج کرنے کی اجازت دے دی

سندھ حکومت ایک بار پھر بازی لے گئی ،بڑے ڈاکٹر کو کورونا وائرس کا علاج کرنے کی ...
سندھ حکومت ایک بار پھر بازی لے گئی ،بڑے ڈاکٹر کو کورونا وائرس کا علاج کرنے کی اجازت دے دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کا پیسو امیونائزیشن کے طریقے سے علاج کرنے کی اجازت دے دی ۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کو passive Immunization کا طریقہ علاج استعمال کرنے کی سندھ حکومت نے منظوری دے دی ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ منظوری کے بعد اب حکومت کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوئی ویکسین نہیں ہے، ویکسین لگنے سے قوت مدافعت کا نظام وائرس کے خلاف اینٹی باڈیزبناتا ہے، وائرس کے حملے کی صورت میں اینٹی باڈیز اسے بے اثر کردیتی ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل ماہر امراض خون ڈاکٹرطاہرشمسی نے تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پیسیو امیونائزیشن (Passive Immunization)کرائی جائے۔

مزید :

قومی -