فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ایسا مشورہ دے دیا کہ نواز شریف بھی پریشان ہو جائیں گے

فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ایسا مشورہ دے ...
فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ایسا مشورہ دے دیا کہ نواز شریف بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا مگر شہباز شریف وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف گلی محلے کی سیاست شروع کر دی،شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا وائرس کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ شہباز شریف کرونا کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، شہباز شریف اس برے وقت میں نیلسن منڈیلا بنیں گوالمنڈیلا نہیں، لگتا ہے شہباز شریف پنجاب کے ہر ضلع میں یورپ اور امریکہ کی طرز کے ہسپتال چھوڑ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایسے تنقید کر رہے ہیں جیسے آپ ایک لاکھ وینٹی لیٹرز اور دس لاکھ حفاظتی کٹس چھوڑ گئے تھے، تمام ادارے بشمول فوج آرٹیکل 245 کے تحت ملکر کرونا کے خلاف برسرِ پیکار ہے، شہباز شریف ملکی اداروں پر کرونا سے متعلق اعدادوشمار چھپانے کا الزام لگا رہے ہیں، شہباز شریف سے گزارش ہے اس کڑے وقت میں مثبت کردار ادا کریں۔