کورونا وائرس ،ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کورونا وائرس ،ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی
کورونا وائرس ،ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت ریکارڈ 39 روپے فی کلو سستی ہوگئی، نرخ 129 سے کم کر 90 روپے فی کلو پر آگئے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمت کا اطلاق یکم اپریل 2020سے ہوگا۔کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں لاک ڈاون کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، مہلک مرض سے اب تک ملک بھر میں 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 1800 سے زائد افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ہزاروں مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 39 روپے فی کلو کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے سلینڈر کی قیمت 460 روپے کمی سے 1067 روپے ہوجائے گی۔

مزید :

بزنس -