وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب سے پہلے ۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ کسی کو یقین ہی نہیں آئےگا

وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب سے پہلے ۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف سے ایسا ...
 وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب سے پہلے ۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ کسی کو یقین ہی نہیں آئےگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا وباء پر قابو پانے کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا،اپوزیشن کورونا سے متعلق تجاویز دے ہم خوش آمدید کہیں گے،شہباز شریف کا شمار ملک میں زیادہ اثاثے رکھنے والے خاندان میں ہوتا ہے، وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں سب سے پہلے اپوزیشن لیڈر حصہ ڈالیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے،اپوزیشن لیڈر سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں،اپوزیشن کورونا سے متعلق تجاویز دے ہم خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب سے پہلے اپوزیشن لیڈر حصہ ڈالیں،آپ کا شمار ملک میں زیادہ اثاثے رکھنے والے خاندان میں ہوتا ہے،اپوزیشن لیڈر کورونا زدہ سوچ کو کورنٹائن کریں،یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے،اپوزیشن لیڈر عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ عطیہ کریں،اپوزیشن لیڈر سیاسی مفاد کی عینک اتار کر عوامی مسائل کا حقیقی طور پر جائزہ لیں،اپوزیشن کورونا سے متعلق تجاویز دے ہم خوش آمدید کہیں گے،یہ وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے نہ کہ تنقید کرنیکا،آٹے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کیلئے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس (کل)بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -