امریکہ کے بعد جرمن سفارتی عملے سمیت 2 سو سے زائد شہری اپنے وطن روانہ

امریکہ کے بعد جرمن سفارتی عملے سمیت 2 سو سے زائد شہری اپنے وطن روانہ
امریکہ کے بعد جرمن سفارتی عملے سمیت 2 سو سے زائد شہری اپنے وطن روانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر  امریکہ کے بعد جرمن سفارتی عملے اور دیگر جرمن شہریوں کی پاکستان سے روانگی کا سلسلہ خصوصی طیاروں کے ذریعےجاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آج خصوصی پرواز کے ذریعے 262 جرمن شہری براستہ دوحہ فرینکفرٹ روانہ ہو گئے ہیں،جرمنی جانےوالوں میں سفارتی عملہ بھی شامل تھا ۔قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 7482 دوحہ سے خالی طیارہ لے کر اسلام آباد پہنچی تھی، فیری فلائٹ (خالی طیارہ) سے جہاز کے عملے کو باہر آنے کی اجازت نہیں تھی ، خالی طیارے کی آنے کی اجازت حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی طور پر دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر تمام جرمن شہریوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے، اپنے ملک روانہ ہونے والے تمام جرمن شہریوں کو سفارت خانے نے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کیے تھے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کو خصوصی بورڈنگ کاؤنٹرز کے ذریعے بورڈنگ کارڈ جاری کیے گئے۔ایئر پورٹ پر جرمنی جانے والے تمام افراد کی محکمہ صحت کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال بھی کی گئی، جدید اسکینر سے اسکریننگ بھی کی گئی،جرمن سفارت خانے کی جانب سے اے ایس ایف، محکمہ صحت اور سی اے اے کا تمام سہولتیں مہیا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -