ڈیوڈ وارنر نے سر منڈوا کر کوہلی، سمتھ، کومنز اور سٹوئنس کو بھی چیلنج کر دیا مگر کیوں؟
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی اور سیکیورٹی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے سرمنڈھوا دیا اور اس کیساتھ ہی دیگر کرکٹرز کو بھی ایسا کرنے کا چیلنج دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں اوپنر سر کے بال شیو کرتے نظر آ رہے ہیں جنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف اگلے محاذوں پر موجود ان لوگوں کی سپورٹ کیلئے ایسا کررہا ہوں، ڈیبیو کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں نے سارے بال منڈھوا دیئے ہیں۔
انہوں نے ویرات کوہلی، سٹیو سمتھ، پیٹ کومنز اور مارکوس سٹوئنس کو نامزد کرتے ہوئے انہیں بھی دوسروں کی بقاءکیلئے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سر کے بال صاف کروانے کا چیلنج دیا ہے۔