اس کام سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سنگین خطرہ ہے،صوبائی مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خبردار کرد یا

اس کام سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سنگین خطرہ ہے،صوبائی مشیر بیرسٹر مرتضیٰ ...
اس کام سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سنگین خطرہ ہے،صوبائی مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خبردار کرد یا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لاءن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر  مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہے،بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے وبا کے پھیلاو¿ کا خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے ایک مرتبہ پھر سخت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہے،اس خطرناک وبا کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوا، ہمیں اس سے بچاؤ کے لیے صرف احتیاط برتنی ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہدایات پر ہر صورت عمل کریں،بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے وبا کے پھیلاؤ کاخطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت این جی اوز کی مدد سے راشن تقسیم کر رہی ہے، صبر سے کام لیں تمام مستحقین تک راشن پہنچائیں گے۔

مزید :

کورونا وائرس -