ملک بھر میں ابھی تک کورونا وائرس کے شکار کتنے لوگوں کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور کونسے صوبے نے سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے ؟بڑی خبر آگئی

ملک بھر میں ابھی تک کورونا وائرس کے شکار کتنے لوگوں کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور ...
ملک بھر میں ابھی تک کورونا وائرس کے شکار کتنے لوگوں کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور کونسے صوبے نے سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے ؟بڑی خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں اموات بھی بڑھ رہی ہیں ،ملک بھر میں اس بیماری کے باعث بے چینی کی لہر ہے ،حکومت کی جانب کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹ تو کیے جا رہے ہیں تاہم حکومت لوگوں کو یہ مشورے بھی دے رہی ہے کہ سب لوگوں کو ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اگر لوگ ایسا کریں گے تو ٹیسٹ کٹس کم پڑ جائیں گی ۔پاکستان میں ابھی تک مجموعی طور پر 14ہزار 658لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سب سے زیادہ ٹیسٹ صوبہ سندھ میں کیے گئے ہیں جہاں ابھی تک 6ہزار 358لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ۔پنجاب میں 2500،خیبر پختونخوامیں 1334،بلوچستان میں 1825،اسلام آباد میں 1395،آزاد کشمیر میں 177،گلگت بلتستان میں 880لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ۔تاحال 1914لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 26افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -