ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیرحاضر 20 پولیس افسر، اہلکاروں پر جرمانہ

ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیرحاضر 20 پولیس افسر، اہلکاروں پر جرمانہ
ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیرحاضر 20 پولیس افسر، اہلکاروں پر جرمانہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں کرونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیر حاضر 20 پولیس افسر اور اہلکاروں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے پیش نظر لگائی جانے والی ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیرحاضر 20 پولیس افسر، اہلکاروں پر ایس ایس پی نے جرمانہ عائد کردیا۔پولیس افسران، اہلکاروں کو 3 ہزار روپے یومیہ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، تمام افسران اور اہلکار کرونا ایمرجنسی ڈیوٹی کے دوران غیرحاضر تھے۔جن پولیس افسران و اہلکاروں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ان میں انسپکٹر، سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل اور سپاہی رینک کے لوگ شامل ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -