جنوبی کوریا میں غیر ملکی ورکروں کے لیے بڑی خبر

جنوبی کوریا میں غیر ملکی ورکروں کے لیے بڑی خبر
جنوبی کوریا میں غیر ملکی ورکروں کے لیے بڑی خبر

  

سیول (رضا شاہ) کورونا وبا میں پروازوں کی کمی کی وجہ سے کوریا میں پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں کو ملازمت کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی اجازت کا بل کوریا کی قومی اسمبلی میں پیش۔جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے جمعہ کے روز نظرثانی شدہ غیر ملکی ملازمت ایکٹ کی منظوری کے بعد قدرتی آفات یا متعدی بیماریوں کی صورت میں سفری پابندیوں کی وجہ سے غیر ملکی کارکنوں کو اپنے ملکوں کو واپس جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنے کی صورت میں ملازمت کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی) کے نمائندے لی جونگ بے کے تجویز کردہ اس بل کا مقصد عالمی صحت کے طویل بحران کی وجہ سے مزدوروں کی کمی سے مشکلات کا سامنا کرنے والے غیر ملکی کارکنوں اور کاروباری مالکان کے لئے امدادی اقدامات متعارف کروانا تھا۔ اجرت میں اضافے اور کام کے اوقات میں کمی ملازمین کی اضافی مانگ کا باعث بنی ہے لیکن کوریا کی زیادہ تر آبادی کی عمر کام کرنے کی عمر سے کم ہونے کی وجہ سے کوریا میں کچھ صنعتیں مزدوروں کی قلت کا شکار ہیں اس لئے آجروں کے پاس غیر ملکی مزدوروں پر بھروسہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ بہت سے غیرملکی کارکن وبائی مرض کے بحران کی وجہ سے ملازمت کی مدت ختم ہونے باوجود کوریا میں رہ رہے ہیں اور وہ لوگ جو ملک میں داخل ہونے کے خواہشمند ہیں یا کوریا چھوڑ چکے ہیں ۔ان پر پروازوں میں کمی اور سفری پابندی کی وجہ سے کوریا واپس آنے سے منع کیا گیا ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -