میگا پراجیکٹ،پی ٹی آئی حکومت کے کارنامے ہیں،رشید خان

میگا پراجیکٹ،پی ٹی آئی حکومت کے کارنامے ہیں،رشید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل بخشالی کے صدر اور سابق ناظم رشید خان نے محتسب بابا تا درب گلی روڈ پر پریمکس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کی تعمیر سے جامرہ، گلی باغ، موسی خٹ اور دیگر علاقوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔ ایم این اے مجاہد خان اور سابق سینئر وزیر عاطف خان نے بخشالی میں لاتعداد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں آج بھی بعض منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بخشالی بازار میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، مساجد میں سولر انرجی سسٹم کی فراہمی، بخشالی و مضافات کے 35 سے زائد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفامر نصب کرنے جیسے بڑے منصوبے تحریک انصاف حکومت کے کارنامے ہیں، ان کے علاوہ بخشالی انٹرچینج تا چارگلی روڈ 42 کروڑ روپے، بی بی عائشہ گرلز ڈگری کالج، بخشالی بائی پاس 50 کروڑ روپے اور تین عدد جنازگاہ کیلئے بھی فنڈز منظور ہوچکی ہے، رشید خان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی جماعتیں صرف اپنی جماعت کے کارکنوں کے کام کرتی تھے لیکن تحریک انصاف نے ہمیشہ ذاتی کاموں کی بجائے اجتماعی کاموں کو فوقیت دی، باچہ ولی کنسٹریکشن کمپنی کے سربراہ انجینئر مشتاق خان نے سڑک کی تعمیر پر سیاسی کارکنوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔