سرائے نورنگ،اہم شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت 

سرائے نورنگ،اہم شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت 

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)لنڈیوا اور تاجہ زئی سے دو اہم شخصیات حاجی مشتاق لنڈیوا اور ٹھیکیدار بن یامین تاجہ زئی صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود آباد ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔اور صوبائی وزیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود آباد ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے تحریک انصاف میں شامل ہونیوالوں خو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کے لئے منتخب کیا ہے۔ حکومت عوامی مسائل کے حل کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کیساتھ ساتھ لوگوں کی خدمت پربھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی ڈھانچہ کو کوڈیل کرکے باریاں لینے والوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے۔عوام کو فرسودہ سیاسی کلچرسے نجات دلاکر جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر کو متعارف کرادیاہے۔ اب وہی لوگ عوام پر حکمرانی کرینگے جو حقیقی معنوں میں خود کو عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام ملک میں تبدیلی کی حامی ہے۔ جس کے لئے عوام نے تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کابھرپور ساتھ دینے کاتہیہ کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کردئیے ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی اورخوشحالی کا سفربھی جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرانام ہے۔ موجودہ حکومت کا ایجنڈا بھی لوگو کی بلاتفریق خدمت کرناہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی عوام دوستی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ ترقی اورخوشحالی کے دشمن قوتوں نے تحریک انصاف کے خلاف ایکا کرلیاہے۔ ترقی کے دشمن قوتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -