رواداری کی قدروں کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کانفرنس کا انعقاد

رواداری کی قدروں کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کانفرنس کا انعقاد
رواداری کی قدروں کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کانفرنس کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) رواداری کی قدروں کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کے کردار کے بارے میں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن 12 سے 14 جون 2021ءتک عالمی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

دبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کا مقام شراکت داروں کے ساتھ ایک اجلاس ہوا جس میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی سے مصور عباس اور سلیم سلطان تھے جبکہ پی ایم ڈی ایف کی چیئرپرسن دردانہ شہاب اور محمد جاوید ڈائریکٹر پی ایم ڈی ایف یو اے ای، حامد زمان کائرہ، سیف اللہ، شاہد خان، آصف علی پراچہ، چودھری ظہیر احمد گجر، ملک شبیر اعوان، ندیم پراچہ، مظہر جاوید، وقاص گھمن، مسز خالدہ بخاری، مسز فاطمہ، محمد علی، سید شاکر اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جون میں ہونے والی کانفرنس میں کوویڈ 19 کے دوران میڈیا کے کردار اور دیگر عنوانات و موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔ پی ایم ڈی ایف کی چیئرپرسن دردانہ شہاب نے بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی صحافیوں اور میڈیا کمیونٹی کو رابطے کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ جون میں ہونے والی اس کانفرنس میں 35 سے زائد ممالک کے معززین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔

مزید :

تارکین پاکستان -