پی ایس ایل سیزن چھ کے ملتوی ہونے والے میچز کب کروائے جائیں گے؟ تاریخ سامنے آ گئی

پی ایس ایل سیزن چھ کے ملتوی ہونے والے میچز کب کروائے جائیں گے؟ تاریخ سامنے آ ...
پی ایس ایل سیزن چھ کے ملتوی ہونے والے میچز کب کروائے جائیں گے؟ تاریخ سامنے آ گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن چھ کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونےکے باعث ٹورنامنٹ کو ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد اب پی سی بی نے ایونٹ کو مکمل کرنے کیلئے دوبارہ سے سوچ بچار شروع کر دیاہے اور ممکنہ طور پر ملتوی شدہ میچز 23 مئی سے 20 کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے ۔اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لیے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔واضح رہےکہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہونا تھا لیکن کورونا کیسز کے بعد پی سی بی پہلے ہی بقیہ تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کر چکا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -