مانچسٹر میں مظاہرہ کرتی خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی کھینچا تانی سے اس کی پتلون اتر گئی ، پھر پولیس اہلکاروں نے کیا کیا ؟ افسوسناک انکشاف

مانچسٹر میں مظاہرہ کرتی خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی کھینچا ...
مانچسٹر میں مظاہرہ کرتی خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی کھینچا تانی سے اس کی پتلون اتر گئی ، پھر پولیس اہلکاروں نے کیا کیا ؟ افسوسناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر میں ہزاروں لوگ نئے منظور کیے گئے کرائم بل کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔ پولیس اب تک 20سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر چکی ہے جن پر قانون کو ہاتھ میں لینے کا الزام ہے۔ انہی گرفتاریوں کے دوران کچھ ایسے شرمناک مناظر بھی دیکھنے کو ملے کی مانچسٹر پولیس پوری دنیا کے سامنے رسوا ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پولیس کے چند مرد آفیسرز دیگر مظاہرین سمیت ایک خاتون کوبھی گرفتار کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ اس قدر کھینچاتانی کرتے اوراسے گھسیٹتے ہیں کہ اس کی پینٹ اتر جاتی ہے اور وہ برہنہ ہو جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسرز کے ہاتھ خاتون کے برہنہ ہونے کا یہ شرمناک منظر صحافیوں کے کیمروں میں محفوظ ہو گیا اور اب یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ سامنے آنے والی تصاویراور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس آفیسرز خاتون کے برہنہ ہونے پر بھی اسے نہیں چھوڑتے اور خود ہی اس کی پینٹ اوپر کرتے اور گھسیٹتے ہوئے لے جاتے ہیں۔مانچسٹر کے میئر اینڈی برن ہیم نے مانچسٹر پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے پر مکمل وضاحت پیش کرے۔ واضح رہے کہ اس نئے کرائم بل میں دیگر کئی سخت قدغنوں سمیت احتجاجی مظاہروں کو بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے جس پرشہری احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -