پالک اور چیز کے کوفتے ۔۔۔ذائقے میں اپنی مثال آپ

پالک اور چیز کے کوفتے ۔۔۔ذائقے میں اپنی مثال آپ
پالک اور چیز کے کوفتے ۔۔۔ذائقے میں اپنی مثال آپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کچن کارنر میں آج ہم آپ کو ”پالک اور چیز کے کوفتے “ بنانا سکھائیں گے ۔ یہ ڈش ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے اور برصغیر میں بہت پسند کی جاتی ہے ۔ پالک اور چیز کوفتے بنانے کی ترکیب نوٹ فرمالیں ۔
 پالک کو چوپ کر کے صاف دھولیں اور اُبلتے پانی میں3 سے 4 منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔ اوپرسے یخ ٹھنڈا پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کر لیں۔چاپر میں پالک ہری مرچیں ڈال کر چوپ کر لیں۔پھر اس میں نمک کارن فلاراور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔کاٹج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اس کے چھوٹے چھوٹے بولز بنا لیں۔پالک کے کوفتے بنا کر اس کے درمیان میں کاٹج چیز کا بال رکھ کر بند کر دیں اور انہیں کچھ دیر کےلئے فریج میں رکھ دیں۔ پھر فرائینگ پین میں آئل ڈال کر ان کوفتوں کو فرائی کر لیں۔ اسی پین میں تیل کم کر کے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں۔
اس میں لہسن ڈال کرفرائی کریں پھر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک لال مرچ اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔آخر میں اس میں کریم ،گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب تیل علیٰحدہ ہو جا ئے تو چولہے سے اتار لیں۔
لیجئے جناب پالک اور چیز کوفتے تیار ہیں ، گرم گرم چپاتی کے ساتھ خود بھی کھائیں اور دوست احباب کو بھی کھلائیں ۔

مزید :

Ramadan -پکوان -