کورونا نے مزید6زندگیا ں نگل لیں،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد30ہزار 355ہو گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 6مریض کورونا سے جاں بحق ہو گئے ،اب تک جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد30ہزار355ہو گئی ۔439افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں29ہزار625کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 244افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد رہی۔
جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اب تک 15لاکھ 24ہزار793مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 85ہزار 735 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 39ہزار58مریض موجو دہیں جن میں سے 439مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔