کوٹری کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی

کوٹری کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی
کوٹری کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو (ویب ڈیسک)  کوٹری سٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے بعد ہ ریلوے ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔دوسری جانب ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملہ طلب کرلیا، ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز واقعے کی جگہ پہنچ گئے اور ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا تاہم رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔