سپریم کورٹ: پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کی سماعت کون سا بینچ کرے گا؟ 

سپریم کورٹ: پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کی سماعت کون سا بینچ کرے گا؟ 
سپریم کورٹ: پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کی سماعت کون سا بینچ کرے گا؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ مقرر کر دیا گیا ہے، بینچ میں کون سے جج حضرات شامل ہوں گے آج فیصلہ ہو گا۔

   نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس  کی سماعت سے متعلق بینچ کا آج فیصلہ کیا جائے گا۔تحریک انصاف کی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرنے والا لارجر بینچ گذشتہ روز ٹوٹ گیا تھا، بینچ کے معزز رکن جسٹس امین الدین نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی۔

گذشتہ سماعت کیلئے جب 5 رکنی بینچ کمرہ عدالت میں آیا تو چیف جسٹس عمر عطال بندیال نے کہا کہ جسٹس امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

مزید :

قومی -