عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور

عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعت کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ توشہ خانہ کیس میں نا اہلی فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے کیلئے مقرر کر دی گئی، عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کا کیس اپریل کے دوسرے ہفتے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -