رمضان میں دانتوں اور منہ کی صفائی

تحریر: ڈاکٹر شازیہ شبیر جنرل ڈینٹسٹ سرجن
رمضان کے اس پاک مہینے میں تمام مسلمان روزے اور عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس بابرکت مہینے کو اپنے پیاروں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے گذارتے ہیں۔رمضان کے حوالے سے یہ سوال اکثر لوگوں کے ذہن میں آتا ہے کہ رمضان میں دانتوں اور منہ کی صفاہی کے حفظان کا خیال کس طرح رکھیں ؟
اس لیئے کچھ ضروری ہدایات اور معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ جن پر عمل کرکے آپ اپنے دانتوں کا اور اپنی خوبصورت مسکراہٹ کا خیال بخوبی رکھ سکتے ہیں۔ اور اپنے دانتوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ منہ کے حفظان صحت (oral hygiene) سے مراد منہ اور دانتوں کو صاف رکھنا اور بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
رمضان میں کھانہ اور پینا بند کرنے سے منہ خشک ہوجاتا ہے۔ اور اسی وجہ منہ میں بدبوہ پیدا ہوجاتی ہے۔ اور صحیح صفائی نا کرنے کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
بدبو کی وجوہات:
۔ Dry Mouth یعنی منہ کا خشک ہونا۔ یہ ایک اہم وجہ ہے جس کی وجہ سے منہ میں خشکی ہوتی ہے رمضان میں کھانا پینا بند ہونے کی وجہ سے SALIVA یعنی تھوک کی مقدار کم ہوجاتی ہے ۔ Saliva کا کام یہ ہے منہ کو خشکی سے محفوظ رکھے اور نقصاندہ جراثیم (Bacteria) سے محفوظ رکھتی ہے اور کھانا ہضم کرنے میں بھی یہ مدد دیتی ہے۔
منہ میں خشکی کی وجہ سے جراثیم آپ کے دانتوں سے چپک جاتے ہیں اور آپ کے دانتوں کے مسوڑوں کو کمزور کردیتے ہیں۔ زبان پے سفید پردہ بنالیتے ہیں جسکی وجہ سے منہ میں بدبو (Bad Breath) پیدا ہوتی ہے۔
۔زبان کی کمزور حفظان صحت (POOR ORAL HYGIENE):
سحری اور افطار کے بعد Brush نہ کرنا اور (floss) فلاس کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے plaque جمع ہو جاتا ہے جس میں Bacteria جراثیم موجود ہوتے ہیں اور بدبو بیماری پیدا کرتے ہیں ۔
تمباکو نوشی (SMOKING):
رمضان میں تمباکو نوشی کرنے والے افطار و سحر کے وقت ایک ساتھ بے حد استعمال کرتے ہیں۔ یہsmoking آپکے پھیپڑوں کے ساتھ ساتھ آپکے مسوڑوں اور دانتوں کو بھی خراب کر دیتی ہے جس سے دانتوں پر نہ صرف - نشانات پیدا ہوتے ہیں بلکہ گندی بدبو پیدا ہو جاتی ہے اور مختلف بیماریاں آپکے دانتوں اور منہ پر حملہ آور ہو جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے کینسر بھی ہوسکتا ہے۔
غذا کا استعمال:
سحر و افطار میں اپنی غذا پر توجہ دینا بھی بہت ضروری۔ ہے۔ ایسی چیزیں جو بدبو پیدا کرتی ہیں جیسا کہ پیاز، مچھلی۔ ادرک وغیرہ کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
رمضان میں دانتوں اور منہ کی صفائی کا خیال کیسے رکھا جائے؟
1۔ سال کے کسی بھی مہینے میں دانتوں کی صفائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اسلیے دن میں دو دفعہ برش کرنا لازمی ہے رمضان میں خصوصاً سحر کے وقت اور افطار کے بعد برش کرنا چاہیے تاکہ آپکا منہ تازہ رہے۔
2۔ سحر و افطار کے بعد فلاس کا استعمال بھی ضروری ہے کیوں کہ، فلاس کی مدد سے آپکے دانتوں کے خل، یا دانتوں کے درمیان موجود کھانے کے ذرات کو صاف کیا جا سکے اور گندی بدبو اور دانتوں کو کیڑہ لگنے سے بچایا جا سکے۔
۔3۔ MOUTHWASH: کا استعمال کرنا چاہیئے ہے تاکہ بدبو پھیلانے والے BACTERIA کو ختم کر دیا جا سکے۔
4. تمباکو نوشی سے گریز کریں۔ رمضان کی وجہ سے اس جان لیوا نشے سے آپ اپنی خود کی عادت ختم کرسکتے ہیں۔
سحری سے پہلے اور افطار کے بعد سگریٹ تمباکو سے مکمل گریز کریں۔
5۔ چائے، کافی کول ڈرنک اور مصالے دار چیزیں زیادہ کھانے سے گریز کریں۔ کیوں کہ یہ چیز آپکے جسم سے پانی کی مقدار کو کم کر سکتی۔ ہیں اسلیے پھل سبزی اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔
5۔ میٹھی چیزیں اور چاکلیٹ کا استعمال نہ کریں برش کرتے وقت اپنی زبان کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
۔ 7۔ denture لگے ہوے لوگوں کو چاہیئے اپنے ڈینچر کو صاف رکھیں ڈینچر کلیننر کا استعمال کریں یا انٹی سپٹک Antiseptic solution سے صاف رکھیں۔
۔8 ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق مسواک کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مسواک کے اندر 19 قدرتی مواد موجود ہیں جو آپکے منہ اور دانتوں کو صحت مند رکھتے ہیں اور آپکو دانتوں اور مسوڑوں کی بیماری سے بچاتے ہیں۔
- اگر آپکو دانتوں کی صحت کے حوالے سے ان میں سے کسی بھی اقسام کے مسائل ہوں تو آپ جلد ہی ماہر دندان سے رابطہ کرنا چائیئے۔
یہ مندرجہ ذیل علامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ * منہ کے ارد گرد حصوں کا نرم ہو جانا * برش کرنے کے بعد مسوڑوں سے خون آنا.
* دانتوں کا گرم ٹھنڈا محسوس ہونا،
*دانت کا درد،
*مسوڑوں کا اپنی جگہ چھوڑ دینا . جبڑوں کا بجنا
*ٹوٹے پھوٹے دانتوں کی صورت حال میں فوری طور پر ماہر دندان سے رابطہ کریں۔ - ۔
-
نوٹ : یہ مصنفہ کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
۔
اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’zubair@dailypakistan.com.pk‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔