قیمہ بھرے آلو بنانے کا طریقہ

Mar 31, 2023 | 03:44 PM

قیمہ کیلئے اجزاء

قیمہ آدھا کلو

تیل3 - 4 کھانے کے چمچ

پیاز کٹی ہوئی ایک سے دو

زیرا1 کھانے کا چمچ

ادرک کا پیسٹ1 چائے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچ

پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ

پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ 

پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر1 چائے کا چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ

باریک کٹا یوا ٹماٹر1

دہی1 کپ

 مکھن1 کھانے کا چمچ

آلو کیلئے اجزاء

گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ

ابلے ہوئے آلو4 سے 5

دہی 1 کپ

پیپریکا پاوڈر آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

موزریلا پنیرحسب ضرورت

ترکیب

ایک چھوٹے پتیلے میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں اور اس کے اندر پیاز اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں ثابت زیرہ ڈال کر ہلائیں۔ اب اس میں قیمہ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

اب اس میں پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ، نمک، لال مرچ کا پاﺅڈر، پپریکا، کٹی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا ٹماٹر اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔ اب اس میں دہی ملا کر پتیلا ڈھکن سے ڈھانک دیں اور پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ اب اس میں مکھن ڈال کر ہلا لیں۔ اب اس میں پانی اور گرم مصالحہ ڈال کر ہلا لیں۔ اب پتیلا ڈھک کر اسے 10 منٹ تک کے لیے ہلکی آنچ پر پکا لیں۔ اب اس میں کٹا ہوا دھنیا ڈال کر ہلا لیں اور اسے سائیڈ پر رکھ دیں۔

ایک ابلا ہوا آلو لے کر اس کو کاٹ لیں اور اندر سے سارے آلو نکال کر فلنگ کے لیے جگا بنا لیں۔ ایک پیالے میں دہی، پپریکا کا پاﺅڈر، کالی مرچ اور لال مرچ کا پاﺅڈر ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔ ہر ایک آلو کو آمیزے سے کوٹ کر لیں۔ اب فوائل والی بیکنگ ٹرے پر سارے آلوﺅں کو رکھ کر اس کے اندر قیمہ بھر دیں۔ اب اس کے اوپر باریک کٹی ہوئی موزریلا چیز ڈال کر دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

مزیدخبریں