زکوٰۃ نہ دینے والے کی سخت سزا

حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث بیان کی،انہوں نے کہا:میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبےکےسائے میں تشریف فرما تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا:"رب کعبہ کی قسم! وہی لوگ سب سے زیادہ خسارہ اٹھانے والے ہیں۔"کہا:میں آکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا(ہی تھا) اور اطمینان سے بیٹھا ہی نہ تھا کہ کھڑا ہوگیا اور میں نے عرض کی:اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان وہ کون لوگ ہیں؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" وہ زیادہ مالدار لوگ ہیں،سوائے اس کے جس نے،اپنے آگے،اپنے پیچھے،اپنے دائیں ،اپنے بائیں،ایسے ،ایسے اور ایسے کہا(لے لو،لے لو) اور ایسے لوگ بہت کم ہیں۔جو بھی اونٹوں،گایوں یابکریوں کا مالک ان کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو وہ قیامت کے دن اس طرح بڑی اور موٹی ہوکر آئیں گی جتنی زیادہ سےزیادہ تھیں، اسے اپنے سینگوں سے ماریں گی اور اپنے کھروں سے روندیں گی جب بھی ان میں سے آخری گزر کر جائے گی،پہلی اس(کے سر) پر واپس آجائے گی حتیٰ کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے گا۔"
(صحیح مسلم :2300)