'عمی گروپ نے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر توہین عدالت کی فائل کھولنے کی تجویز دی ہے، اینکر پرسن طلعت حسین کا دعویٰ

'عمی گروپ نے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر توہین عدالت کی فائل کھولنے کی ...
'عمی گروپ نے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر توہین عدالت کی فائل کھولنے کی تجویز دی ہے، اینکر پرسن طلعت حسین کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آج الیکشن التوا کیس کی سماعت ہوئی جس کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔ نئے بینچ کے سربراہ بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال ہی ہیں، ان کے ساتھ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل تھے۔

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن التوا کیس میں حکومت کی طرف سے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تاہم چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اگرآپ کہیں کہ سیاسی جماعتیں بیٹھ کر معاملات طے کر سکتی ہیں تو ہم کچھ  دنوں کے لیے سماعت ملتوی کر دیتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے مکالمہ کریں، وہ نہیں ہوتا تو پاکستان کو بے سمت نہیں چھوڑا جا سکتا۔

دوسری جانب معروف تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا ہے کہ ''عمی گروپ نے ایک یہ تجویز بھی دی ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر توہین عدالت کی فائل کھول لیں۔ اور کچھ نہیں تو جاتے جاتے وزیر اعظم سمیت تین وزراء اور چند اہم عہدےداران کو تو فارغ کریں۔ حکومت بھی گر سکتی ہے۔ میڈیا میں بیانیہ ہینڈسم خود بنا لے گا۔ بس ڈٹ کر تباہی پھیلائیں۔،،

مزید :

قومی -