پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

اسحاق ڈار کے مطابق لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی ہوگی جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 174.66 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180.29 روپے ہوگی۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 اپریل تک ہوگا ۔