پاکستان تحریک انصاف نے مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ...
پاکستان تحریک انصاف نے مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندانی کی ملازمہ اور غیرمنتخب وزیر کی جرت کیسے ہوئی کہ اس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کا بیان دیا ہے، عمران خان نے تو صرف اتنا کہاتھا کہ ہم خاتون جج کے خلاف کارروائی کریں گے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مریم اورنگزیب کےخلاف کل ہی توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک مفرور مجرم کے کہنے پر پاکستان میں  عدلیہ مخالف مہم چلائی جارہی ہے، ایک ازخود نوٹس کے نتیجے میں بننے والی حکومت آج کس منہ سے از خود نوٹس کے خلاف باتیں کرسکتی ہے، سیاسی بونے اٹھ  کر عدلیہ کے خلاف بیانات دے رہےہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے تمام اداروں کو ماننا ہوں گے۔

مزید :

قومی -