مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات، ہزاروں بھکاری گرفتار

مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات، ہزاروں بھکاری گرفتار
مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات، ہزاروں بھکاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  مکہ المکرمہ (آئی این پی ) سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھیک مانگتے 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ محمد البسامی کے مطابق مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ محمد البسامی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -