"مسیحی برادری کو نواز شریف کی طرف سے ایسٹر مبارک ہو"۔..وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایسٹر کی تقریب میں شرکت

"مسیحی برادری کو نواز شریف کی طرف سے ایسٹر مبارک ہو"۔..وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابلِ تعریف ہیں۔مسیحی برادری کو ایسٹر کی بہت بہت مبارک باد۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شیخوپورہ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی ایسٹر کی خوشیوں میں شریک ہونے یہاں آئی ہوں۔مسیحی برادری نے جس محبت سے میرا استقبال کیا، آپ کا شکریہ، مسیحی برادری کو نواز شریف کی طرف سے ایسٹر مبارک ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میری تربیت میں والدین کے بعد سب سے بڑا ہاتھ میرے سکول کا ہے۔