میٹرک کےامتحان میں نقل ،چیئرمین لاہور ایجوکیشن بورڈ کومعطل کردیا گیا

میٹرک کےامتحان میں نقل ،چیئرمین لاہور ایجوکیشن بورڈ کومعطل کردیا گیا
میٹرک کےامتحان میں نقل ،چیئرمین لاہور ایجوکیشن بورڈ کومعطل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے گزشتہ 3 روز کے دوران میٹرک امتحانی سینٹرز پر چھاپے مارے، مختلف سینٹرز پر بوٹی مافیا کا راج دکھائی دیا جس پر رانا سکندر نے چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل کردیا اور کنٹرولر امتحانات کو بھی عہدے سے ہٹادیا۔

وزیرتعلیم کی ہدایت پر کمشنر کو چیئرمین لاہور بورڈ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات ریڈلائن ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی، امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے تاہم اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری آئے گی۔