بلیک ہولز کے بھید پانے کے لیے نیا ٹیلی سکوپ تیار

بلیک ہولز کے بھید پانے کے لیے نیا ٹیلی سکوپ تیار
بلیک ہولز کے بھید پانے کے لیے نیا ٹیلی سکوپ تیار

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسانے بلیک ہولز کی تحقیقات کے لیے ایک نیا ٹیلی سکوپ تیار کرلیاہے۔ناساحکام کے مطابق انتہائی پیچیدہ طورپر تیارکردہ شیشوں کے حامل اِس ٹیلی سکوپ کو جون میں لانچ کردیاجائے گاجس سے کائنات میں موجود بلیک ہولز کے اندر ہونے والی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیاجاسکے گااور یہ ٹیلی سکوپ پہلے سے استعمال ہونے والوں سے سو گنازیادہ طاقتور ہے۔حکام کے مطابق ٹیلی سکوپ کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ بلیک ہولز کس طرح کائنات میں موجود کہکشاں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی