بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مزدوروں کا احتجاج ،فیصل آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مزدوروں کا احتجاج ،فیصل آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ...
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مزدوروں کا احتجاج ،فیصل آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے مزدور سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ مدن پورہ میں زبردستی دکان بند کرانے کی کوشش پر دکاندار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگئے۔لیبرقومی موومنٹ کی ہڑتال کی کال پر فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے جس دوران مظاہرین اپنے راستے میں آنے والی تمام سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں جس پر پولیس نے بکتر بند گاڑیاں طلب کرلی ہیں ۔پولیس حکام کاکہناہے کہ مظاہرین کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں ۔مدن پورہ چوک میں زبردستی دکان بندکرانے کی کوشش پر دکاندار کی فائرنگ سے ایک مزدور زخمی ہوگیاجسے ریسکیواداروں نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔مدن پورہ کے علاوہ جھنگ روڈ اور چنیوٹ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں۔

مزید :

فیصل آباد -