لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہدرہ میں احتجاج ، لیسکو کے دفترمیں توڑپھوڑ

لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہدرہ میں احتجاج ، لیسکو کے دفترمیں توڑپھوڑ
لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہدرہ میں احتجاج ، لیسکو کے دفترمیں توڑپھوڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشتعل نوجوانوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لیسکو کے دفاتر پر حملہ کردیا اورحکومتی املاک کو نقصان پہنچایا۔احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین کو دیکھ کر لیسکو ملازمین اپنی جان بچا کردفترخالی چھوڑ کرہی بھاگ گئے۔ احتجاج کرنے والوں نے شاہدرہ پرانے ٹول پلازہ کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے جی ٹی روڑ بلاک کردی جس سے گرمی اورٹریفک میں پھنسے مسافروں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔مظاہرین نے مطالبہ کیاہے کہ جب تک کوئی حکومتی ارکان آکرلوڈشیڈنگ کے خاتمے کی یقین دھانی نہیں کرائے گا وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ شدیت گرمی میں احتجاج کوئی بھی شوق سے نہیں کرتاانہوں نے کہا کہ شاہدرہ میں بہت سی انڈسٹریزہیں جو بجلی نہ ہونے سے بند پڑی ہیںاور یہ مقامی لوگ بڑی تعداد میں بے روزگارہورہے ہیں۔

مزید :

لاہور -