کراچی قائدآباد میں خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قائد آباد کے علاقے مدینہ ٹاﺅن سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کے حکام کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال بھیج دیا گیاہے۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ان افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ کراچی میںامن وامان کے حوالے سے آج بھی وزیراعلی ہاﺅس میں اجلاس ہورہا ہے مگر کراچی میں صورتحا ل بدستور خراب چل رہی ہے۔