خا ن عذاب میں، پہلے شاہ رخ اب سلمان سے معافی کا مطالبہ

خا ن عذاب میں، پہلے شاہ رخ اب سلمان سے معافی کا مطالبہ
خا ن عذاب میں، پہلے شاہ رخ اب سلمان سے معافی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے مسلمان پٹھانوں پرہزیمت کے بادل چھا گئے ہیں۔سرعام سگریٹ پینے اورگارڑ سے لڑائی کرنے پرابھی شاہ رخ خان کی جان پوری طرح چھوٹی نہیں کہ اسی دوران سلمان خان ڈاکٹروں کے بارے میں بات کرکے پھنس گئے ہیںڈاکٹروں نے بیانات کا سخت ٹیکہ لگاتے ہوئے سلیمان خان کو معذرت کی کڑوی گولی نگلنے کامطالبہ کر دیا ہے۔سلمان خان نے ٹی وی شو میں ڈاکٹروں کے رویے پر تنقید کی تھی اورکہا تھا کہ ڈاکٹر کرپشن، پیسہ بنانا اور انسانیت سے کھیلنا ترک کرکے انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔اس بیان پرشدید ردعمل سامنے آیاہے اور ڈاکٹروں نے سلمان خان سے کہا کہ وہ اگرچہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ان کے پرستار بھی ہیں لیکن انہیں اپنے الفاظ پر معافی مانگنا ہوگی۔

مزید :

تفریح -