مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے اور سندھی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنے کاعہد، ووٹ لینے نکل پڑو، زرداری نے وزراءکو’کشکول‘ تھمادیا

مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے اور سندھی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنے کاعہد، ووٹ لینے ...
مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے اور سندھی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنے کاعہد، ووٹ لینے نکل پڑو، زرداری نے وزراءکو’کشکول‘ تھمادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے وزراءاورمتحرک کارکنوں کو کل بجٹ پیش ہونے کے بعد باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔یہاں ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے دوران انہوں نے ہدایت کی سندھ پر خاص طورپر فوکس کیا جائے اوردوسرے صوبوںمیں سے پنجاب پر خصوصی توجہ دی جائے۔ارکان سندھ اسمبلی کے مسائل کے حل کے لیے جام تماچی، جام مہتاب انور خاں مہر اور ڈاکٹر سکندر میندرو پر مشتمل چار رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اپنی سفارشات صدر کو پیش کرے گی جس کی توشنی میں مزید اقدامات کئے جائیں گے ، یہ کمیٹی ارکانِ َ اسمبلی کے مسائل بھی حل کرے گی ۔ صدر نے کہا کہ توانائی کا بحران الیکشن سے قبل چند ماہ کے اندر حل کرلیا جائے گا۔چنانچہ عوامی رابطہ مہم فوری طور پرشروع کردی جائے جس میں عوام کو حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے وزراءاورارکان اسمبلی کو عوام کے مسائل ان کے گھر وںمیں جاکرحل کرنے کی ہدایت کی اوربتایا کہالیکشن میں مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی جبکہ سندھ کی تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔