گرمی نے توبہ توبہ کرادی،درجہ حرارت 50سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا

گرمی نے توبہ توبہ کرادی،درجہ حرارت 50سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا
گرمی نے توبہ توبہ کرادی،درجہ حرارت 50سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرکے میدانی علاقے آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب ,خیبر پختونخواسمیت پہاڑیعلاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے،ملک کے میدانی اورجنوبی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر مزید ایک سے دو روز تک جاری رہےگی۔ آج مونجوداڑ میں بارہ 50سینٹی گریڈتک پہنچ گیا بھکر ،دادو¿ اور نور پورتھل بھی ملک کے گرم ترین مقامات رہے جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔بلوچستان میں بھی گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ شہر تربت میں درجہ حرارت48?5 تک پہنچ گیا۔ملتان 48،سرگودھا اور جہلم 47 ،لاہور46 ،فیصل آباد47 ،کراچی 35،کوئٹہ36 ،اسلام آباد43،پشاور42 اور مظفرآباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

لاہور -