تر بیلا میں آ گ لگ گئی ،پا ور ہا ﺅ س بند ،بڑے بریک ڈا ﺅن کا اندیشہ

تر بیلا میں آ گ لگ گئی ،پا ور ہا ﺅ س بند ،بڑے بریک ڈا ﺅن کا اندیشہ
تر بیلا میں آ گ لگ گئی ،پا ور ہا ﺅ س بند ،بڑے بریک ڈا ﺅن کا اندیشہ

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تربیلا ڈیم بیس ورکشاپ میں موجود ڈیزل اور کیمکل کے ڈرموں میں آگ لگنے سے مین پاور ہاﺅس ٹرپ کر گیا ہے جس سے ملک بھر میں بڑے بریک ڈاﺅن کا خطرہ پیدا ہو گیا۔تربیلا ڈیم کی بیس ورکشاپ میں موجود ڈیزل اور کیمیکل کے ڈرموں میں آگ لگ لگنے سے تربیلا ڈیم کا پاور ہاﺅس ٹرپ ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق اس وقت دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ واپڈا ماہرین بھی تربیلا ڈیم کی فنی خرابی کو دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب تربیلا ڈیم سے نیشنل گرڈ سٹیشن کو 1800 میگا واٹ بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں توانائی کا بحران پہلے ہی دس ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر چکا ہے۔ تربیلا ڈیم کا پاور ہاﺅس ٹرپ کر جانے سے ملک بھر میں بڑے بریک ڈاﺅن کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ فا ئر بر یگیڈ ذرا ئع کے مطا بق تیز ہوا ﺅں کیوجہ سے آ گ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے۔

مزید : بزنس