پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان آج خود ”ناک آﺅٹ“ ہوں گے

پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان آج خود ”ناک آﺅٹ“ ہوں گے
پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان آج خود ”ناک آﺅٹ“ ہوں گے

  

بولٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی شادی آج ہوگی۔ 26 سالہ عامر خان کی شادی 20 سالہ پاکستانی نژاد امریکی طالبہ فریال مخدوم کے ساتھ ہوگی۔ شادی کی تقریب نیو یارک کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔دونوں کی ملاقات گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی اور رواں سال کے آغاز میں دونوں نے منگنی کر لی تھی۔ عامر شادی کے بعد واپس بولٹن آئیں گے جہاں ولیمے کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید : کھیل