ایل جی نے دنیا کے پہلے خمدار ٹی وی کی فروخت شروع کردی
لاہور (پ ر) ایل جی الیکٹرونکس گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے 55 انچ (54.6 ترچھے) خمدار اولیڈ ٹی وی ماڈل 55EA9800 کے لئے جنوبی کوریا میں پیشگی آرڈرز لینا شروع کردیئے ہیں جس کی فراہمی اگلے ماہ شروع ہوگی۔ جنوبی کوریا میں 1400 سے زائد ایل جی کے ریٹیل سٹورز آج سے آرڈرز لینا شروع کریں گے۔ اس ٹی وی کی مالیت 15 ملین کورین وون (13500 امریکی ڈالر) ہے۔ اس اعلان نے ایل جی کو دونوں خمدار اور کمرشلائز فلیٹ سکرین اولیڈ ٹی وی پیش کرنے والی پہلی اور واحد کمپنی بنادیا ہے۔ خمدار اولیڈ ٹی وی نے ایل جی کو اولیڈ ٹی وی کے شعبے میں واضح برتری دی ہے اور امید ہے کہ سال 2016ءتک 7 ملین یونٹس فروخت ہوجائیں گے۔ ایل جی ای گلف کے صدر ڈی وائی کم نے کہا کہ ”ہمارا خمدار اولیڈ ٹی وی نیکسٹ جنریشن ڈسپلیز میں نہ صرف ایل جی کی بے مثال لیڈر شپ کا ثبوت ہے بلکہ مارکیٹ میں جدید ترین ٹی وی ٹیکنالوجی پیش کرنے کے لئے ایل جی کے عزم کا عہدہ نام بھی ہے“۔