وزیر ستان ،حلقہ این اے 40 کے امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

وزیر ستان ،حلقہ این اے 40 کے امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(لیڈی رپورٹر )اےن اے 40 وزےرستان کے امےدواروں نے حکومت سے مذکورہ حلقے مےں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات مےں صرف دھاندلی ہی نہےں بلکہ انسانےت اور جمہورےت کے ساتھ تارےخ کا بد ترےن سلوک کےا گےا ہے بعض پولنگ سٹےشنوں پر معاشرے کے آنکھ اور کان علماءکرام اور عمائدےن کو رسیوں سے باند کر 24 گھنٹے تک بھوکے ےرغمال بنائے رکھا گےا ۔ اس سلسلے مےں اےن اے چالےس کے امےدواروں نے گزشتہ روز پشاور پرےس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کےا ۔ مظاہرے کی قےادت جے ےو آئی (ف) کے پےر عقےل شاہ اور آزاد امےدوار ملک غلام خان کر رہے تھے ۔ مظاہرےن نے ہاتھوں مےں پلے کارڈز اور بےنرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حق مےں مطالبات درج تھے ۔ مظاہرےن سے خطاب کرتے ہوئے مقررےن کا کہنا تھا کہ شمالی وزےرستان مےں بعض پولنگ سٹےشنوں پر نہ صرف تارےخ کی بد ترین دھاندلی کی گئی بلکہ ان پولنگ سٹےشنوں پر تقرےباً تےس امےدواروں کے پولنگ اےجنٹوں کو پولنگ سٹےشنوں سے باہر نکال کر اپنی مرضی کے ووٹ پول کئے گئے ان پولنگ سٹےشنوں پر خاص طور پر جے ےو آئی کے پولنگ اےجنٹوں کو 24 گھنٹوں تک بھوکے اور ےرغمال بنائے رکھا ہمارے اےجنٹوں نے جب مزاحمت کی تو ان کے خلاف مسلح افراد کو طلب کئے گئے اور راکٹ لانچروں سے لےس مسلح افراد نے دس ہزار تک بےلٹ پےپرز کو چھےن کر باہر لے جائے گئے جس مےں اےک اےک شخص نے تقرےباً پچاس تک انگوٹھے لگائے ہےں ۔

مزید :

صفحہ آخر -